۔🔴سب سے پہلے تو اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ یو ٹیوب سے پیسے کمانا اس قدر آسان نہیں ہے۔اس کے لیئے مسلسل محنت اور لگن کی ضرورت ہے

۔🔴 چینل بنانے سے پہلے ایک دفعہ سوچ لیں کہ آپ کے چینل پر کانٹینٹ ( مواد) کیسا ہو گا اور کتنا ہو گا۔ کانٹینٹ سوچ سمجھ کے سلیکٹ کریں یہ نہ ہو دس بارہ ویڈیوز جتنا کنٹینٹ ہو اور اس کے بعد بس۔ پھر سوچتے رہیں کہ اب کیا کریں

۔🔴 چینل کا نام منفرد اور اٹریکٹو رکھیں۔ لوگ چینل کے نام سے اندازہ لگاتے ہیں کہ اس کا سیبجیکٹ کیا ہے اور اس پر کنٹینٹ کیسا ہو گا

۔🔴 چینل کے لیئے ایسے کنٹینٹ کا انتخاب کریں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہو۔ اور ایور گرین ہو

۔🔴 ہمیشہ ٹرینڈز کو فالو کریں۔اور اس پر ویڈیوز بنائیں اس طرح آپ کی ویڈیو وائرل ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ اور آپ کا چینل کی رینکنگ بھی بہتر ہوتی ہے۔ یعنی اگر آپ کا چینل فیشن سے متعلق ہے تو فیشن میں جو ریسنٹ ٹرینڈز ہیں ان پر ویڈیوز بنائیں۔ اس طرح اگر سپورٹس چینل ہے تو اس میں سپورٹس کی ریسینٹ ایکٹویٹیز کے بارے میں آپ ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

یہ تو تھیں عام سی باتیں۔ اب ویڈیوز پر بات کرتے ہیں


ہوں۔ Eye Catching لگائیں جو Thumbnail ویڈیوز پر اچھے اور خوبصورت 🔴

کبھی تھمبنل مت لگائیں۔اس کا آپ کو نقصان ہو گا۔ Click Bite کبھی بھی🔴

ویڈیو کا ٹائٹل انٹرسٹنگ ہونا چاہیئے۔ کہ پڑھنے والا اس پر کلک کیئے بغیر نہ رہ سکے۔🔴

و.🔴ویڈیو ہمیشہ مختصر اور جامع بنائیں۔ ویڈیو میں صرف کام کی بات بتائیں۔ ادھر ادھر کی مت ہانکیں۔ نہ ہی ویڈیو کا ٹائم بڑھانے کے لیئے اس میں کوئ کہانیاں ڈالیں۔اگر ویڈیو مختصر بھی ہوئ لیکن کام کی ہو تو ویوز آ جاتے ہیں

۔ 🔴 ئے یوٹیوبرز اپنی ویڈیو کا دورانیہ چار سے آٹھ منٹ رکھیں۔ اس سے زیادہ مت رکھیں۔ (یہ دورانیہ کنٹینٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں ویڈیو میں صرف کام کی بات کریں

۔🔴 ویڈیو کا ڈسکرپشن لازمی لکھا کریں کہ یہ ویڈیو کس مقصد کے لیئے بنائ گئ ہے۔ ڈسکرپشن میں آپ اپنی دیگر ویڈیوز کے لنک بھی شیئر کر سکتے ہیں

بہتر ہوتی ہے اور آپ کی ویڈیو رینکنگ میں آتی SEO ویڈیو میں ٹیگ لازمی استعمال کریں۔ اس سے ویڈیو کی 🔴O ہے۔

اور آخر میں کچھ باتیں چینل کی گروتھ کے حوالے سے

ختم کریں Sub 4 Sub ۔🔴 اگر آپ واقعی یو ٹیوب سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو خدا کے واسطے ابھی سے آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ یہ آپ کے چینل کے لیئے کس قدر خطرناک ہے۔ اس سے آپ کا چینل کبھی بھی مونیٹائیز نہیں ہو گا۔ اور آپ کی محنت اور وقت علیدہ ضائع ہو گا

۔🔴 چینل پر کنٹینٹ ریگولر اپلوڈ کرتے رہیں

کا استعمال کریں۔ Key Words ۔🔴 ہمیشہ
اپنے ٹاپک سے ریلٹیڈ دوسرے چینلز کو بھی سیبسکرائب کریں۔ اس سے آپ کو موازنہ کرنے میں بھی آسانی ہو گی کہ مجھے کہاں کہاں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسرا باقی چینلز پر جا کر اچھے اچھے کمنٹ کیا کریں۔ کمنٹ سیکشن سے بھی کافی لوگ آپ کے چینل کا وزٹ کرتے ہیں

Custom URL Create ۔🔴 اگر آپ کے سبسکرائبرز 100 سے زیادہ ہیں تو پہلے

کریں۔اس کا آپ کو فائدہ ہو گا۔ آپ کے چینل کا نام ہی دراصل آپ کے چینل کا

youtube.com/your channel name لنک ہو گا جیسا کہ

بنانے کے. بعد آپ آٹو سبسکرائبر لنک بنائیں۔ Custom URL🔴

۔ اسے سے آپ زیادہ سبسکرائب حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیوز یو ٹیوب پر موجود ہیں طریقہ کار وہاں سے دیکھ سکتے ہیں


اور آخر میں اہم سوال کہ چار ہزار واچ ٹائم اور ہزار سبسکرائبر کیسے مکمل کریں

۔🔴 اپنے چینل کے ٹاپک سے متعلق فیس بک گروپ جوائن کریں۔ اس کا آپ کو بہت فائدہ ہو گا۔ یعنی اگر آپ کا کوکنگ چینل ہے تو آپ فیس بک پر کوکنگ سے ریلیٹڈ گروپ جوائن کریں اور اپنی ویڈیوز شیئر کریں. وہاں سے آپ کو کافی ویوز مل سکتے ہیں

۔🔴 چینل کا لنک واٹس ایپ سٹیٹس پر لگائیں۔ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں اور ان سے کہیں کہ وہ بھی سٹیٹس لگائیں یا اس کو آگے شیئر کریں۔ اس طرح آپ کافی ویوز حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات یاد رہے کہ اس کو معمول نہیں بنانا۔ جب آپ کو Search اور Browse Option یا Suggested video سے Views آنا شروع ہو جائیں تو لنک شیئر کرنا بند کر دیں۔ مبارک ہو اب آپ کا چینک رینکنگ میں آ رہا ہے

۔🔴لیکن ابھی محنت جاری رکھیں اور ویورز کو سبسکرائبرز میں کنورٹ کرنے لیئے محنت کریں

۔🔴آرگینک سبسکرائبرز آپ کی ویڈیوز بھی دیکھیں گے اور آپ کا واچ ٹائم بھی بڑھے گا

۔🔴اگر پھر بھی واچ ٹائم کے حوالے سے پریشان ہیں تو اس مقصد کے لیئے کئ فیس بک گروپ ہیں جو آپ جوائن کر سکتے۔ ہیں۔ ان میں ایک پلے لسٹ شیئر کی جاتی ہے جو سب نے آٹھ مختلف براوزرز میں پلے کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد سب لوگ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہیں۔ لیکن اس کے لیئے آپ کے پاس اچھا انٹرنیٹ کنکشن اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہونا ضروری ہے۔ یہ آپ کو اچھے نتائج دیتا ہے۔ فیس بک پر مختلف گروپ ہیں جنہیں آپ جوائن کر سکتے ہیں


اور
ایک بار ان درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
کبھی بھی واچ ٹائم اور سبسکرائبرز مت خریدیں۔
کسی دوسرے سے کبھی بھی چینل نہ خریدیں اور اپنا چینل بنائیں اس پر کام کریں۔ محنت کریں۔ انشاءاللہ اچھا رزلٹ ملے گا۔
(اگر کوئ بات رہ گئ ہو تو آپ کمنٹ میں بتا سکتے ہیں۔)
آخر میں بس یہی کہوں گا کہ شارٹ کٹ کے چکر میں مت پڑیں۔ محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں۔ انشاءاللہ آپ کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔
مجھے دعاوُں میں یاد رکھیئے گا
۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here